فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں فجر کی نماز کے لیے جانے والا شہری تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ چک نمبر 401 گ ب، گنڈ اس والا چوک کے قریب پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خوشی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی لیکن پولیس مبینہ طور پر تاخیر سے پہنچی۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی مزید کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔


