لاہور (بیورو رپورٹ، ڈیسک) مبینہ زیادتی کی شکار غیر ملکی خاتون کو لاہور ایئرپورٹ سے باکو روانہ کردیا گیا۔ غیر ملکی خاتون کو بورڈنگ کے بعد پرواز پی کے 159 کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
اے ایس پی ڈیفنس سمیت تین پولیس افسران نے خاتون کی بورڈنگ کرائی۔ یہ افسران بھی خاتون کے ہمراہ پرواز میں باکو روانہ ہوگئے۔
غیر ملکی خاتون ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی نگرانی میں موجود رہی۔ ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔


