بدوملہی (نمائندہ خصوصی) بدوملہی ٹول پلازہ کے خلاف عوامی غم و غصہ بڑھنے لگا ہے۔ شہریوں نے خستہ حال نارووال روڈ پر ٹول وصولی پر تحفظات کا اظہار کیا۔
بدوملہی پریس کلب نے سوال اٹھایا ہے کہ مریدکے کا ٹول پلازہ ختم ہو سکتا ہے۔ بدوملہی کے شہریوں سے ٹول وصولی کا سلسلہ اب تک کیوں جاری ہے۔
عوام کے مطابق سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ گڑھے حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔
ٹول کی وصولی بدستور جاری ہے۔ شہریوں نے ٹول وصولی کی قانونی حیثیت اور آمدن کے استعمال کی تفصیلات مانگ لیں۔
دستی پرچی کے نظام پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ریکارڈ اور مالی معاملات کا شفاف آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پریس کلب نے وزیرِ اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر نارووال سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔


