لاہور (این این آئی) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سالگرہ پر بیان جاری کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان بیس سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹر بنے تھے۔
انہوں نے چالیس سال کی عمر میں ورلڈ کپ جیتا اور تاریخ کے عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچاس سال کی عمر میں کینسر ہسپتال بنایا اور ساٹھ سال کی عمر میں مقبول سیاستدان بنے۔
ستر سال کی عمر تک وہ وزیر اعظم رہے اور اب چوہتر برس کے ہو چکے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ زیر بحث قیدی ہیں۔


