لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں۔ سابق وزیراعظم پانچ اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔
عمران خان نے 1996 میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔
عمران خان اگست 2018 سے اپریل 2022 تک وزیراعظم کے منصب پر فائز رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے پارٹی بانی کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
ان تقریبات میں عمران خان کی درازی عمر اور جیل سے جلد رہائی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ متعدد مقامات پر پارٹی رہنمائوں کی جانب سے غیر اعلانیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔


