کوٹلی (نیوز ڈیسک) سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ وکلاء آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کے قیام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ بار اور بینچ کے درمیان مؤثر تعاون اور بہتر رابطے سے سائلین کو انصاف کی فراہمی مزید بہتر بنائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کوٹلی بار کی قانونی روایات کو سراہتے ہوئے بار کے جائز مسائل کے حل کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


