کوٹلی (بیورو رپورٹ) وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کے دورہ کوٹلی کے موقع پر مقامی سیاسی قیادت نے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا۔ وزیر سیاحت چوہدری عبدالرحمن آرائیں نے وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
وزیر مال راجہ محمد ریاست خان نے عشائیہ کا اہتمام کیا جبکہ راجہ فاتح محمود کیانی نے چائے دی۔ وزیراعظم کے دورے میں حکومت کے ترقیاتی وژن اور سو روزہ پروگرام کو اجاگر کیا گیا۔
دورے کے دوران کوٹلی کے دیرینہ مسائل بھرپور انداز میں سامنے آئے۔ پانی، رنگ روڈ، ٹریفک، ہسپتال، تعلیم، سڑکیں اور روزگار بنیادی موضوعات رہے۔
سیاسی قیادت اور عوام نے حکومت کی توجہ ان مسائل پر مبذول کرائی۔ وزیراعظم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر زور دیا۔
انہوں نے دانش سکول کے لیے سائٹس کی تلاش اور بار کے لیے تیس لاکھ روپے گرانٹ کی یقین دہانی کرائی۔


