مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے لیے اقوام متحدہ کا سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کرلیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ورلڈ ہیبیٹٹ ڈے کی پروقار تقریب میں پیش کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا کلوڈیا روزباخ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا خیرمقدم کیا۔ مریم نواز شریف نے ایوارڈ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے ذریعے گھر بنانے والے افراد کے نام کردیا۔
دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق انیس سال کے بعد پنجاب کا یہ پراجیکٹ دنیا بھر کے ڈیڑھ سو سے زائد پراجیکٹس میں سرفہرست قرار پایا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی صوبے کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کو یہ عالمی اعزاز ملا ہے۔


