اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور تمام جماعتوں کو مل کر بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو بانی کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے۔
انہیں بلائیں، ساتھ مل کر بیٹھیں اور معاملات کو درست کر لیں۔
علامہ راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ بات چیت کے بعد بھلے بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ جیل بھیج دیں۔ لانگ مارچ کے حوالے سے کہا تھا کہ پرامن روٹ طے کر لیتے ہیں۔
ہم سڑک کے ایک طرف چلیں گے اور ٹریفک چلتی رہے گی تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو۔
انہوں نے سوال کیا کہ آپ لوگ کیوں اتنے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔ ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کریں کیونکہ حکومت مخالفین کو دہشت گرد قرار نہیں دینا چاہئے۔
حکومتی مخالف ریاست کا مخالف نہیں ہوتا اور ایسی باتوں سے گریز کیا جائے۔


