پشاور (پشاور ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج کے بعد حکومت نے احتجاج میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پی جی ایم آئی نے ہڑتال کے دوران کام کرنے والے میڈیکل آفیسرز کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔
میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے ٹرینیز کی فہرستیں 2 روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فہرست میں ٹرینی کا نام، شعبہ، ٹریننگ لیول اور ڈیوٹی شروع کرنے کی تاریخ شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہڑتال کے دوران ڈیوٹی دینے والے ٹرینیز کے سپروائزر کا نام بھی فہرست میں درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ٹرینیز کی حاضری اور ڈیوٹی سے متعلق معلومات متعلقہ شعبہ کے چیئرمین سے تصدیق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ہڑتال کے دوران ڈیوٹی دینے والے ٹرینیز ہی 15 فیصد اضافی وظیفے کے حقدار ہوں گے۔ ڈیوٹی نہ دینے والے ٹرینیز کا 15 فیصد اضافی وظیفہ تنازع حل ہونے تک زیر التوار رہے گا۔


