لاہور (این این آئی) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال جاری کر دی گئی ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد 26 ہزار کیوسک اور اخراج 65 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 800 کیوسک رہا۔ خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 8 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 100 کیوسک رہا۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 8 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
جناح بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 84 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 77 ہزار 600 کیوسک رہا۔ چشمہ کے مقام پر آمد 67 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 59 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 300 کیوسک رہا۔ گدو کے مقام پر آمد 39 ہزار کیوسک اور اخراج 32 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
سکھر کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 100 کیوسک رہا۔
کوٹری کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔
پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 1504.56 فٹ رہی۔
پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.178 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 1194.35 فٹ رہی۔ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.894 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 644.50 فٹ رہی۔ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.126 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔


