
فیصل آباد: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ صوبے زیادہ ہوں گے تو لیڈر شپ بھی زیادہ ہوگی، نئے لوگوں کے آنے سے بہتری آئے گی، اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہ کیا گیا تو ہم ترقی نہیں کرسکتے، ہم آئین میں نئے صوبوں سے متعلق ایک اور ترمیم چاہتے ہیں۔
یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ملکی نجی یونیورسٹیز "سپ ایپ” کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان "2030 کا پاکستان، چیلنج، امکانات اور نئی راہیں” سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ ڈھائی سو سال پہلے بادشاہتیں قائم تھیں، بادشاہ اپنی مملکت کو بڑھانے کیلئے عوام سے پیسہ اکٹھا کرتے تھے، انسانیت نے کروٹ لی تو عوام میں شعور پیدا ہوا، عوام میں شعور پیدا ہوا کہ سلطنت جو بڑھائی جا رہی یہ ہماری طاقت سے بڑھ رہی ہے۔


