نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سات اکتوبر کے حملوں کے تین سال مکمل ہونے پر یہ مطالبہ کیا۔
ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے فریقین پر وعدوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے جنگ بندی کے اگلے مرحلے کی جانب پیشرفت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سات اکتوبر کے حملوں کی ہولناکیاں دوبارہ کبھی نہیں دہرائی جانی چاہئیں۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ تباہ کن جنگ نے غزہ کے فلسطینیوں کو ناقابلِ بیان تکالیف سے دوچار کیا۔
فلسطینی اس وقت بھی ناقابلِ برداشت حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ سال ہونے والی جنگ بندی سے کچھ حد تک ریلیف ضرور ملا تھا۔
تاہم وہ غزہ میں سلامتی اور مناسب انسانی امداد کی فراہمی میں کامیاب نہیں ہوئی۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جنگ بندی مستقل کی جائے۔
انہوں نے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے پورے خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک سیاسی راستہ تشکیل دینے پر زور دیا۔


