نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔ راہول گاندھی زیر حراست رہنے کے بعد کچھ دیر کے اندر رہا کر دیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ووٹرز فہرستوں میں تبدیلی پر احتجاج جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے لیے اپوزیشن کا یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت اپوزیشن ارکان نے احتجاجی مارچ کی کوشش کی۔ یہ مارچ پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک کیا جانا تھا۔
پولیس نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے تھے۔ اپوزیشن مظاہرین نے راستوں میں کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔
راہول گاندھی اس دوران رکاوٹوں پر بھی چڑھ گئے۔
پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے پریانکا گاندھی کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔
تاہم حکام نے تھوڑی دیر بعد دونوں رہنماؤں کو رہا کر دیا۔


