تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے سات اکتوبر کے حملے کو اپنی فوج کی ناکامی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فوج کو ماضی کی ان ناکامیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ ایک بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے مزید کہا کہ اس روز فوج کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
سات اکتوبر کے حملوں سے متعلق فوجی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جن سے تباہی کی شدت کا اندازہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناکامیوں میں الجھنے کے بجائے ان سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اصلاحات نافذ کر کے آگے بڑھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔


