دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے نیا ہیریٹیج ولیج منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سینئر شہریوں کو سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یہ منصوبہ دبئی اوقاف نے امارات ایسوسی ایشن کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ یہ منصوبہ السیاح اینڈومنٹ فنڈ سے فنڈ کیا جا رہا ہے اور ڈیڑھ سو سے زائد بزرگ شہریوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں روایتی دکانیں، تفریحی مقامات اور صحت کی سہولتیں شامل ہیں۔ دبئی اوقاف کے سیکرٹری جنرل علی محمد المطوع کے مطابق یہ منصوبہ وقف کی آمدنی کا عملی نمونہ ہے۔


