نارووال (نیوز ڈیسک) شکرگڑھ کے محلہ قاسم پورہ میں آگ لگنے سے دو کمسن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شکرگڑھ کے علاقہ قاسم پورہ میں چھت کے اوپر دھان کی پرالی والے کمرے میں آگ لگنے سے دو کمسن بھائی زندگی کی بازی ہار گئے۔
دونوں بچے چھت کے اوپر بنے ہوئے کمرے کے اندر پڑی ہوئی پرالی کو کھیلتے ہوئے آگ لگا بیٹھے اور پھر اسی میں جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔


