جموں (انٹرنیشنل ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے پینتالیس سالہ نائیک واگھ امبیڈیس کی لاش سنجوان کیمپ میں ملی۔
حکام نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے جی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق طویل تعیناتی اور ذہنی دباؤ ان واقعات کی اہم وجوہات ہیں۔


