کمالیہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے شہر میں ترقیاتی منصوبوں اور دھی رانی پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں مستحق خاندانوں کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔
بعدازاں انہوں نے چیف آفیسر علی رضا اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کونسل کی جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کام کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے چک نمبر 732 گ ب، 734 گ ب اور موضع جکھڑ میں سالڈ ویسٹ کلیکشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر کے مختلف پارکس کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے گرین بیلٹس کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔


