مریدکے (کرائم رپورٹر) مریدکے کے علاقے منوں آباد میں میاں بیوی کے دوہرے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیس سالہ سگے بیٹے حمزہ علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ علی نے دورانِ تفتیش اپنے والدین کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو والد کی دوسری شادی پر شدید شکوہ تھا۔
اسی رنجش کی بنیاد پر ملزم نے اپنے ماں باپ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے رکھا ہے۔


