شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران 5 خارجی دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


