اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر برطانیہ چوہدری جہانگیر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 100 روزہ اصلاحاتی پلان آزادکشمیر کے عوام کی تقدیر بدلنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
حکومت کا یہ پلان محض اعلانات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل کے حل اور اداروں میں اصلاحات کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
حکومت آزادکشمیر میں تمام اضلاع کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔


