فائل فوٹو (اشاراتی): Unknown authorUnknown author / Wikimedia Commons / Public domain — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Mir_of_Khairpur_with_his_entourage.jpg
سکھر (نیوز ڈیسک) سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سکھر کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
میر علی مراد خان تالپور 29 جون 1933 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم حیدرآباد سے حاصل کی۔ اہل خانہ کے مطابق انہوں نے اعلیٰ تعلیم کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان کے انتقال پر ضلع بھر میں عام تعطیل کی گئی ہے۔


