فائل فوٹو
مکو آنہ (کامرس ڈیسک) فیصل آباد میں پاور لومز انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے اور مزدوروں کے روزگار پر خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ فیصل آباد کے لاکھوں محنت کشوں کا روزگار اسی صنعت سے وابستہ ہے، تاہم موجودہ بحران کے باعث متعدد فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں۔
فیکٹریوں کی بندش کے باعث مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے ہیں۔ روزگار کا یہ مسئلہ اب ایک انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔
عوامی ورکرز پارٹی مارکسٹ فیصل آباد نے ملک بھر کے محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صنعتوں کو بچانے اور مزدوروں کا روزگار محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔


