برمنگھم (این این آئی) ۔۔ مسلم لیگ ن آزادکشمیر برطانیہ کے رہنما راجہ چنگیز خان نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کا زلزلہ ایک قومی سانحہ تھا۔
اس سانحے نے آزادکشمیر سمیت پورے خطے کو گہرے صدمے سے دوچار کیا۔ المناک زلزلے میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
لاکھوں افراد اس آفت سے متاثر ہوئے۔
راجہ چنگیز خان نے کہا کہ اپنوں کو کھونے والے خاندانوں کا دکھ آج بھی تازہ ہے۔ آٹھ اکتوبر کا دن ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کا عزم دیتا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد پاکستانی قوم اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات اور محفوظ تعمیرات کا نظام بہتر بنائے۔
شہدائے زلزلہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


