مظفرآباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے چیئرمین بلاول بھٹو کی طرف سے آزادکشمیر میں پارٹی کی نظریاتی بنیادوں پر تنظیم نو کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے سید نیئر بخاری، ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور عاجز دھامڑا پر مشتمل چار رکنی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا ہے۔
شوکت جاوید میر نے کہا کہ اگر عام انتخابات سے قبل مرکز میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق تنظیم سازی کی جاتی تو آزادکشمیر اسمبلی میں پارٹی سنگل لارجر پارلیمانی پارٹی ہوتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوہدری ریاض کو کمیٹی میں شامل کیا جائے کیونکہ ان کی عدم شمولیت سے نظریاتی کارکنوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے سات ماہ کے مختصر دورانیہ میں خدمت خلق کے فیصلوں نے پیپلزپارٹی کو بڑی سیاسی قوت بنایا ہے۔


