فائل فوٹو
فائل فوٹو
مظفرآباد (این این آئی) آزادی کشمیر کی جدوجہد میں شجاعت اور قربانی کی لازوال مثال قائم کرنے والی مجاہدہ حسین بی بی شہید کا 79واں یومِ شہادت منایا گیا۔
سال 1947 میں مجاہدہ حسین شہید نے آزادی کشمیر کیلئے عزم، ہمت اور دلیری کی نئی داستان رقم کی۔ وہ 5 آزاد کشمیر رجمنٹ میں سپاہی کے طور پر بھرتی ہوئیں اور اکتوبر 1947 میں ہراول دستے کا حصہ بنیں۔
چار اور پانچ اکتوبر کی درمیانی شب مجاہدہ حسین شہید اس دستے میں شامل تھیں جس کے پاس محدود تعداد میں تلواریں اور بندوقیں موجود تھیں۔ دشمن کے خلاف کارروائی میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے انہوں نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
مجاہدہ حسین شہید نے سات اکتوبر 1947 کو جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی عظیم قربانی اور شجاعت کے اعتراف میں انہیں تمغہ مجاہد حیدری سے نوازا گیا۔


