مظفرآباد (نیوز ڈیسک)۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے 8 اکتوبر 2005 کے شہدائے زلزلہ کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن تاریخ کا سب سے المناک دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قیامت خیز زلزلے نے ہزاروں خاندانوں کو اجاڑ دیا اور آزاد کشمیر و خیبر پختونخوا کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا۔ شرافت علی خلجی نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنا ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔
ہمیں تعمیراتی نظام کو زلزلہ پروف بنانے کا عہد کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کے نقصانات سے بچا جا سکے۔


