نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی حکومت نے ایئر مارشل آشوتوش دکشت کو نیا چیف آف ایئر اسٹاف مقرر کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایئر مارشل دکشت 31 اکتوبر کی سہ پہر سے بھارتی فضائیہ کے 29ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
وہ موجودہ سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
ایئر مارشل دکشت ایک تجربہ کار پائلٹ ہیں اور انہیں 20 سے زائد اقسام کے طیارے اڑانے کا ساڑھے تین ہزار گھنٹوں کا تجربہ ہے۔
انہوں نے چار دہائیوں پر محیط کیریئر میں کمانڈ، اسٹاف اور تدریسی نوعیت کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔


