نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہیں۔
صوفی بزرگ کی تعلیمات میں رواداری، باہمی ہم آہنگی اور خدمتِ انسانیت کا لازوال درس شامل ہے۔


