لاہور، 8 نومبر: صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جبکہ حمزہ ظہور کی کارکردگی نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
صوبائی وزیر کھیل نے اس کامیابی کو نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور صلاحیتوں کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔


