سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے مطابق موٹر سائیکل کا لرننگ لائسنس رکھنے والے شہریوں کو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے اب ۴۲ دن انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
ٹریفک پولیس نے ۸ نومبر کو بتایا کہ شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ دے کر کمپیوٹرائزڈ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید نے موٹر سائیکل سواروں کو یہ سہولت فوری فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
حوالہ: سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد


