
فیصل آباد )سٹی رپورٹر( ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے فوت ہونے والی بچی کا جعلی نکاح پڑھانے والے نکاح خواں قاری نصیر احمد ولد عبدالغفور اور نکاح رجسٹریشن لائسنس کینسل کر دیا تفصیلات کے مطابق کوکیانوالہ جمیل پارک چک نمبر 219 ر ب یہ رہائشی محمد کلیم سرور ولد رانا عباد علی نے اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو درخواست دے رکھی تھی کہ نکاح خواں قاری نصیر احمد نے میری بھتیجی لائبہ ثمن جو کہ 2024 میں وفات پا گئی تھی جس کا جعلی بوگس نکاح یونین کونسل 09 سدھو پورہ میں ان لائن درج رجسٹرڈ کروایا جس پر اینٹی کرپشن انکوائری نمبرE 538/25 مورخہ 22/8/2025 اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ADLG انکوائری نمبر 349 سٹی فیصل اباد مورخہ 25/8/25 میں نکاح خواں قاری نصیر احمد بے ضابطگیوں غیر قانونی افعال کی بنا پر منسوخ یونین کونسل کی حدود سے باہر نکاح پڑھانے پر نکاح رجسٹریشن لائسنس کینسل کر دیا گیا درخواست گزار محمد کلیم سرور نے چیف منسٹر پنجاب لاہور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس لاہور اور آر پی او فیصل اباد سے مطالبہ کیا ہے بوگس نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے


