واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایف سی کے سربراہ ڈینا وائٹ کو وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کے عہدے کی پیشکش کردی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینا وائٹ ایسے پریس سیکریٹری ہوں گی جن کا کوئی ثانی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو بائیں بازو کے افراد سے ہمارا دفاع کرسکیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ڈینا وائٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ چند معاونین بھی لائیں۔ ان معاونین میں اسلام ماخاچیف، خبیب نورماگو میدوف، جسٹن گیٹجی، ڈینیئل کورمیئر، امانڈا نونیز اور کیلا ہیرس شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈینا، براہِ کرم یہ عہدہ قبول کر لیں۔ واضح رہے کہ اکتوبر میں کیٹی زکریا کے مستعفی ہونے کے بعد سے پریس سیکریٹری کا عہدہ خالی ہے۔


