کراچی (این این آئی) کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


