فائل فوٹو
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں خطرے کے الرٹ جاری کیے گئے اور کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سعودی شہری دفاع نے کچھ دیر بعد ہی خطرہ گزر جانے کا الرٹ جاری کر دیا۔


