فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور (اے پی پی): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی آن فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے اتوار کو فائیو جی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی مسابقت کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔
لاہور میں ایک جدید زرعی فارم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے معاون اسپیکٹرم پالیسیوں اور پبلک پرائیویٹ تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ شاہد عمران کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان کی معاشی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔


