فائل فوٹو
لاہور (اے پی پی) – پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے اتوار کے روز اسٹریٹجک تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق انہوں نے یہ بات کونسل کے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران صنعتوں کو توانائی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔


