لاہور (بیورو رپورٹ) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ آبی ذخیروں میں پانی کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال بھی سامنے آ گئی ہے۔
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد 56 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد اور اخراج دونوں 13 ہزار 400 کیوسک رہیں۔
خیرآباد پل پر پانی کی آمد اور اخراج 44 ہزار کیوسک رہا۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 9 ہزار کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 17 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک رہا۔
جناح بیراج پر پانی کی آمد 80 ہزار کیوسک اور اخراج 74 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ کے مقام پر آمد 83 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 79 ہزار کیوسک رہا۔
تونسہ میں آمد 79 ہزار 900 اور اخراج 64 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
گدو بیراج پر آمد 60 ہزار 900 اور اخراج 49 ہزار 200 کیوسک رہا۔ سکھر میں آمد 52 ہزار 900 اور اخراج 12 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
کوٹری کے مقام پر آمد 21 ہزار 500 اور اخراج 500 کیوسک رہا۔
تریموں کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 800 اور اخراج ایک ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔
تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 1519.22 فٹ ہے۔ تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال ذخیرہ 3.896 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ اور موجودہ سطح 1203.40 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ منگلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابل استعمال ذخیرہ 4.454 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ اور موجودہ سطح 645.60 فٹ ہے۔ چشمہ میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال ذخیرہ 0.161 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ میں بہائو کی رپورٹ دی گئی۔ نوشہرہ میں دریائے کابل اور منگلا میں دریائے جہلم کا ڈیٹا 24 گھنٹے کے اوسط بہائو سے ہے۔


