لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے لیٹویا کے دو شہریوں کو رائل ایئر فورس مولزورتھ کے ممنوعہ مقام میں داخل ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ میں امریکا کے زیرِ استعمال فضائی اڈے پر پیش آیا جہاں دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس سے پہلے برطانیہ کے فیئر فورڈ اڈے پر ممکنہ سکیورٹی خدشے کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے بی ون بمبار طیارے واپس بلائے تھے۔


