انٹرنیشنل ڈیسک (این این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کا جواب اگلے چند روز میں دیا جائے گا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال ان تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ثالثوں کے ذریعے دونوں جانب سے باقاعدہ پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔


