اسلام آباد (این این آئی)۔ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کرائی گئیں جس کے نتیجے میں کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار کی سطح پر آگئی۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق 99.9 فیصد رجسٹریشنز آن لائن مکمل کی گئیں۔
نئی رجسٹریشنز میں 3 ہزار 13 پرائیویٹ لمیٹڈ، 2 ہزار 58 سنگل ممبر کمپنیاں اور دیگر شامل ہیں۔ صوبائی لحاظ سے پنجاب 2 ہزار 740 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔
اسلام آباد میں ایک ہزار 9 اور سندھ میں 790 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں 428 کمپنیاں قائم ہوئیں۔
مختلف شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی 920 کمپنیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔ ستمبر میں 167 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی جن میں چین 113 سرمایہ کاروں کے ساتھ سرفہرست رہا۔
شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز میں خواتین کا تناسب 14 فیصد رہا۔


