انٹرنیشنل ڈیسک (الجزیرہ) — قطر میں موٹر سپورٹس کی واپسی پر اپریلیا کے رائیڈر مارکو بیزیکی نے قطر گراں پری جیت لی ہے۔ اس ریس میں ڈکاٹی کے مارک مارکیز نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
مارکو بیزیکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارک مارکیز کو ورلڈ ٹائٹل کے حصول سے محروم کر دیا۔ یہ ریس قطری سرکٹ پر منعقد ہوئی جہاں دنیا بھر سے موٹر سپورٹس کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔


