فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں یہ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
سفارت خانے کے پیغام میں قومی شاعر اور عظیم فلسفی کو نہایت احترام کے ساتھ یاد کیا گیا۔ سفارت خانے کے مطابق آج ہم ان کے اس وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔


