فائل فوٹو
اسلام آباد کیپٹل ٹریٹری پولیس نے رواں سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 20,883 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران پولیس نے 1.62 ارب روپے سے زائد مالیت کی مسروقہ جائیداد بھی برآمد کی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، گھروں میں چوری اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں ملوث 509 مجرمانہ گینگز کے 1,197 ارکان بھی شامل ہیں۔


