
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صدر کی نشست کے لئے 8 امیدوار میدان میں ہیں رانا اخلاق احمد، خرم اعجاز، نثار شاہ اور دیگر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا سیکرٹری کیلئے رانا علی عابد، عمر فاروق سمیت 4 امیدوار میدان میں ہیں جوائنٹ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے لئے دو دو امیدوار مدمقابل لائبریری سیکرٹری کے لئے 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی پولیس کی جانب سے الیکشن کے لئے سکیورٹی پلان بھی جاری الیکشن کے موقع پر 2400 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، پولیس سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے واک تھرو گیٹس و دیگر سکیورٹی آلات فعال ہلڑبازی، ہوائی فائرنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر ڈسٹرکٹ بار الیکشن دس جنوری کو ضلع کچہری فیصل آباد، تحصیل کچہری سمندری، تاندلیانوالہ اور جوڈیشیل کمپلیکس جڑانوالہ میں ہوں گے


