نیوز ڈیسک (اے پی پی اردو) — فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت 60 افراد کے ہمراہ ہتھیار ڈال دیے۔ انہوں نے پاکستان ہاؤس سوئی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سامنے قومی دھارے میں واپسی اختیار کی۔
اے پی پی اردو کے مطابق اس موقع پر نور خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ یہ اہم پیش رفت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سوئی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران سامنے آئی۔
نور خان بگٹی گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں روپوش تھے اور ماضی میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔


