فائل فوٹو
فائل فوٹو
پشاور (نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران صوبے کو درپیش چیلنجز، امن و امان کی صورتحال، عوام کے تحفظ، کرپشن کے خاتمے اور سیاحت کے فروغ پر توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کونسل ارکان اپنی ذمہ داریاں محنت اور لگن سے ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی سے نجات کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔


