انٹرنیشنل ڈیسک۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے ایک یوکرینی پاور پلانٹ اور توانائی کی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔
یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انرجی سیز فائر کے نفاذ کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ زیلنسکی کے مطابق اس روسی حملے سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔


