نیوز ڈیسک (اسلام آباد)
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں طویل مدتی تحفظ یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اے پی پی کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ حکومت توانائی کے ذرائع میں تنوع، مقامی پیداوار میں اضافے اور عالمی سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔


